اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، عبرانی زبان کے ٹی وی چینل ۱۰ نے خبر دی ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی شہری نے اپنی کار اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اور کہا جاتا ہے کہ اس فلسطینی شہری کو ایک سال قبل اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق، حملہ آور کی شناخت کئے جانے کے بعد اسرائیلی پولیس نے اس کے گھر پر حملہ کر کے اہل خانہ کو زد و کوب کیا جبکہ گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲